سیاسی مخالفین میری مقبولیت سےخائف ہیں، پرویز خٹک کا دعویٰ

نوشہرہ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی مخالفین میری مقبولیت سے خائف ہیں۔ کچھ سیاسی افراد مجھ پر پری پول ریگنگ کا الزام لگا رہے ہیں،نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میاں افتخار حسین کا اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی افراد مجھ پر پری پول ریگنگ کا الزام لگا رہے ہیں،انہوںنے کہاکہ ڈی سی نوشہرہ کی تعیناتی الیکشن کمیشن نے کی ہے۔