نجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج تین اہم اجلاس ہونگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج تین اہم اجلاس ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا پنجاب حکام کے ساتھ اجلاس دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگا جبکہ گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔وزارت دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کے ساتھ اجلاس 3 بجے ہوگا۔ تمام اجلاسوں کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے، اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اور چیف سیکرٹری پنجاب بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں چیف سیکرٹری دفعہ 144 سے متعلق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی درخواست پر رپورٹ پیش کریں گے۔ الیکشن کمیشن تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد انتخابات کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کرے گا۔