پنجاب بھر میں یکم سے 12 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی

لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے یکم محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔دفعہ 144 کے حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔