اہم خبریں

چینی کے معاملے پر بڑی خبر، اہم اپڈیٹ سامنے آگئی

چینی کے معاملے پر بڑی خبر، اہم اپڈیٹ سامنے آگئی

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے اضافی چینی برآمد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ یاد رہے کہ ماضی میں چینی کی برآمدات کے باعث ملک میں اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرشنگ سیزن سے قبل بحران سے بچنے کے لیے چینی کی برآمد کی منظوری دی جائے۔ اس سال ریکارڈ 7.7 ملین ٹن چینی پیدا ہوئی جو کہ ملکی ضرورت سے زیادہ ہے۔ چینی کی پیداوار ملک کی ضرورت سے 10 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو چینی برآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ گوداموں میں 70 لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہے جس کی برآمد کی منظوری باقی ہے۔ ملک کے گوداموں میں 700 ملین ڈالر کی چینی کا تصدیق شدہ ذخیرہ موجود ہے۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک اجازت نہیں ملی جبکہ ایسی چینی برآمد کرنے میں 5 ماہ لگ جاتے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے میں مزید تاخیر سے شوگر ملز اور کسان متاثر ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزرائے اعلیٰ سے بحران کے فوری حل کی اپیل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:معروف گلوکار طفیل خان سنجرانی ہسپتال میں زیر علاج، مداح پریشان

متعلقہ خبریں