اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل اور صوبائی ڈھانچے سے متعلق جاری بحث میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق پی ٹی آئی کے اندر نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے مختلف آراء پائی جاتی ہیں، تاہم اس معاملے پر بانی چیئرمین عمران خان کی تجاویز اور ہدایات سامنے آنے کے بعد اسے پارلیمانی پارٹی میں زیرِ بحث لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی میں تمام ارکان کی آراء سننے کے بعد سفارشات مرتب کی جائیں گی اور انہیں حتمی فیصلے کے لیے عمران خان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
26 نومبر کی تازہ پیش رفت:
پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے صوبوں اور مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق سامنے آیا کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ حاصل کرکے اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ نئے صوبوں کے معاملے پر پارٹی آئندہ اجلاس میں مزید مشاورت کرے گی۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق نئے صوبوں کے قیام سے متعلق حتمی مؤقف عمران خان کی مشاورت اور فیصلے کے بعد سامنے آئے گا۔
پاکستان تحریک انصاف صوبوں کے حوالے سے شروع ہونے والی بحث میں اپنا بھرپور حصہ ڈالے گی۔
پی ٹی آئی کے اندر صوبوں کے حوالے سے مختلف آراء موجود ہیں۔ آج عمران خان کی تجویز اور ہدایات ہمارے سامنے رکھی گئی ہیں۔ بانی چیئرمین عمران خان نے صوبوں کے معاملے کو پارلیمانی پارٹی میں زیرِ بحث https://t.co/iWMWOVbHdX
— Zain Hussain Qureshi (@ZainHQ) November 26, 2026















