اہم خبریں

بلوچستان میں نئے ڈویژنز اور اضلاع کی منظوری،اہم نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان میں نئے ڈویژنز اور اضلاع کی منظوری،اہم نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (اے بی این نیوز) بلوچستان حکومت کی جانب سے نئے ڈویژن اور نئے اضلاع کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان اب 11 ڈویژنز اور 41 اضلاع پر مشتمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11 ڈویژنز میں کوئٹہ، رخشان، مکران، نصیر آباد، ژوب، لورالائی، کوہ سلیمان، پشین، لسبیلہ، سیوی اور خضدار شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ ڈویژن اب تین اضلاع پر مشتمل ہو گا، ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے الگ کر کے کوئٹہ میں شامل کیا گیا ہے، اور ضلع کوئٹہ کو دو اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے جو کہ کوئٹہ مشرقی اور کوئٹہ مغربی اضلاع پر مشتمل ہوگا۔

کوئٹہ ایسٹ کو سریاب، صدر اور سٹی سب ڈویژنز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ ویسٹ کو کچلاک، بروری اور پنجپائی سب ڈویژنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے قلات ڈویژن کو ختم کرکے دو نئے ڈویژن خضدار اور لسبیلہ بنائے ہیں۔ خضدار ڈویژن خضدار، قلات، سوراب اور نئے ضلع وڈھ پر مشتمل ہو گا جبکہ لسبیلہ ڈویژن لسبیلہ، حب اور آواران اضلاع پر مشتمل ہو گا۔

نیا ڈویژن پشین، قلعہ عبداللہ، پشین، چمن اور نیا ضلع برسشور پر مشتمل ہوگا۔ بلوچستان حکومت نے سبی ڈویژن کا نام تبدیل کرکے سیوی رکھ دیا ہے اور سیوی ڈویژن سیوی، ڈیرہ بگٹی جنوبی اور کچھی اضلاع پر مشتمل ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:رجب بٹ کے حوالے سے بڑا دعویٰ،سوشل میڈیا پر ہلچل

متعلقہ خبریں