اہم خبریں

جیٹ فیول مہنگا،فضائی مسافروں کے لیے بڑی خبر

جیٹ فیول مہنگا،فضائی مسافروں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بھارتی ٹیم میں بھونچال،بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

متعلقہ خبریں