اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان میں نئی ہنڈاسی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر ہے، جبکہ قدرے اپ گریڈ شدہ ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ یہ قیمتیں اٹلس ہونڈا کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق ہیں۔
خریداروں کو موٹرسائیکل کی خریداری کے وقت رجسٹریشن، نمبر پلیٹ اور دیگر دستاویزی اخراجات کی مد میں اضافی رقم بھی ادا کرنا پڑ سکتی ہے، جس کے باعث مجموعی لاگت سرکاری قیمت سے کچھ زیادہ ہو سکتی ہے۔
کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ خریداری سے قبل اپنے قریبی مجاز ڈیلر سے دستیاب رنگوں، اسٹاک اور دیگر تفصیلات کی تصدیق ضرور کر لیں۔ مزید معلومات کے لیے اٹلس ہونڈا کی ویب سائٹ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: منشیات ڈیلر پنکی کو قابل اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے،جیل حکام















