تہران (اے بی این نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کی خواہش قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر جاری ایک پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے شہید علی خامنہ ای کے جلوس جنازہ میں شرکت کرنے والے لاکھوں شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ قاتلوں سے شہید قائد کے ساتھ ساتھ گزشتہ دو جنگوں کے شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ان کے پاس ان تمام مجرموں کی فہرست موجود ہے جنہوں نے دو جنگوں کے دوران اپنے لوگوں کو قتل کیا۔
انہوں نے سخت الفاظ میں خبردار کیا کہ یہ مجرم اور قاتل قدرتی موت نہیں مریں گے اور ان کا پرامن مرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ بلکہ انہیں ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خود زندہ رہے یا نہ رہے، انتقام کا یہ مشن آج نہیں تو کل ضرور مکمل ہو گا۔
مزید پڑھیں:ایران کے معاملے پر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،اہم خبر سامنے آگئی















