عمران خان نے الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے الیکشن سے 8 روز قبل سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائراپیلوں میں این اے 89 اور این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ ان کو سنائی گئی سزا کسی اخلاقی بنیاد پر نہیں دی گئی اور اس بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیا جانا غلط ہے، لاہور ہائی کورٹ کا 16 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
مزید پڑھیں:‌پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان
استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کے قومی اسمبلی کے حلقے 89 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں، انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے اور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔