سعودی عرب بلوچستان میں تانبے کی کان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )سعودی عرب کا پاکستان کی معدنیات میں بھی سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار، سعودی عرب بلوچستان میں تانبے کی کان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،روشان مائن بلوچستان میں سرمایہ کاری پر فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے،روشان مائن میں 2.3 ارب ٹن تانبے کے ذخائر موجود ہیں کان سے تانبہ نکالنے کا آغاز 2024 تک متوقع ہے، اس سے قبل سعودی عرب پاکستانی آئل ریفائنری میں 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر چکا ہے