گرمی کی شدت میں اضافہ سے دریائے سوات میں سیلابی صورتحال ،پانی بحرین بازار میں داخل

سوات(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، دریاۓ سوات میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، حکومت کی طرف سے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پانی بحرین بازار میں داخل، لوگوں کا لاکھوں روپے کا سامان ضائع ہو گیا۔ دریائے سوات کا پانی دکانوں اور ہوٹلوں میں بھی داخل گیا، نظام زندگی بری طرح متاثر ،سڑکوں پرپانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گیا ۔