23مارچ جلسہ، مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید کو بھی دعوت دینگے،حکومت چھ ماہ سے زیادہ نہیں چلتی،عمران خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کمال کا کیس ہے جس میں چوری بھی نہیں ہوئی پیسہ بھی حکومت کے پاس ہے اور ٹرسٹ بھی چل رہا ہے،حسن شریف نے انگلینڈ میں نو ارب کا گھر 18 ارب میں بیچا ،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے مشکوک ٹرانزیکشن پکڑ لی،یہ منی لانڈرنگ نہیں مشکوک ٹرانزیکشن تھی ،حسن نواز سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ گھر خریدنے کا پیسہ کہاں سے لایا ،

مزید پڑھیں :یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کل ہوگی ،ٹریفک پلان جاری

حسن نواز اور حسین نواز پانامہ میں پکڑے گئے تھے،حسین نواز نے ٹی وی پر کہا تھا کہ فلیٹ مریم نواز کے ہیں،ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے سارا نظام بے نقاب ہو گیا ہے،وہ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے،الیکشن جھوٹ پر مبنی ہوئے جس نے سب کچھ ایکسپوز کر دیا،الیکشن کمشنر کتنا جھوٹا شخص ہے فافن بلڈ اور سمیت پانچ رپورٹس کے باوجود بھی وہ بیٹھا ہوا ہےسب کہہ رہے ہیں چیف الیکشن کمشنر کو استعفی دینا چاہیے،آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک میں مہنگائی کا طوفان ائے گا،فیصلے پہلے سے ہوئے ہوئے ہیں یہاں صرف کاروائی ہو رہی ہے۔میں نے ائی ایم ایف کو کہا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہ انے تک قرض جاری نہ کیا جائے،ملک میں سیاسی استحکام نہ انے کی صورت میں
مزید پڑھیں :
مافیاز قوم کے اربوں کھربوں روپےہڑپ کر گئے،قرض سے جان چھڑانا ہوگی، شہبازشریف
قرض کے پیسے ضائع ہو جائیں گے،آمدن کے ذرائع نہ بڑھانے تک ائی ایم ایف سے قرض لینے کا کوئی فائدہ نہیںپیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ اس لیے نہیں بنی کیونکہ انہیں پتہ ہے یہ سیٹ اپ نہیں چلے گا،افغانستان پر ایئر سٹرائک حملہ سے ملک دشمنوں کو فائدہ ہواایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہو گئے ہیںافغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہونے سے دہشتگردی بڑھے گیافغانستان میں جو بھی حکومت ہو اس سے اچھے تعلقات ہونے چاہیےطالبان اور امریکہ کے ڈائیلاگ ہم نے کروائے،ہمارے دور میں افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جنرل باجوا سے کہا تھا کہ جنرل فیض کو تبدیل نہ کریں دہشت گردی اور افغانستان

مزید پڑھیں :پنجاب تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری

کا مسئلہ حل کر سکتے ہیںجنرل باجوا کور کمانڈرز کانفرنس میں کہتا تھا کہ عمران خان جنرل فیض کو آرمی چیف بنانا چاہتا ہےجنرل فیض کو آرمی چیف بنانے کے حوالے سے میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھاپی ڈی ایم کی حکومت نے افغانستان پر کوئی توجہ نہیں دیایران اور افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات خارجہ پالیسی کی ناکامی ہےجس جنرل نے افغانستان اور امریکہ کے ڈائیلاگ کروائے اسی کو شریفوں کے کہنے پر ہٹایا گیاجنرل فیض کو ہٹا کر باجوا نے ذاتی فائدے کا سوچا ملکی مفاد کا نہیں سوچاپی ٹی ائی کو کرش کرنے کیلئے مجھے ایک ہفتے میں تین سزائیں دی گئیں ، پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا پلان فیل ہو گیا ہے،میں مزید پانچ چھ ماہ جیل میں رہوں گا اس کے بعد حکومت ختم ہوجائے گی مجھے معلوم ہے یہ حکومت پانچ سے 6 مہینے سے زیادہ نہیں چل سکے گی،
مزید پڑھیں :عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امین اللہ کی ضمانت منظور کر لی

ہماری اکانومی کا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز کی کمی ہےڈالر ملک میں لانے کا توڑ ہمارے پاس ہے اور یہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے ممکن ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی اس وقت سرمایہ کاری کریں گے جب مستحکم حکومت ہوگیموجودہ صورتحال سے ہمیں صرف بیرون ملک مقیم پاکستانی نکال سکتے ہیںعلی امین کو صوبہ چلانا ہے اور اسے پیسے چاہیےعلی امین گنڈاپور صوبے کا شیئر لینے کے لیے وزیراعظم سے ملا،علی امین گنڈاپور کو وزیراعظم کے ساتھ تصویر اس وقت بنوانی چاہیے تھی جب پیسے مل جاتے وفاق خیبر پختون خواہ کو پیسے نہیں دے گا شریفوں سے زیادہ ناقابل ناقابل اعتماد کوئی نہیںشریف پھنس چکے ہیں اگر یہ بوٹ کو چھوڑتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گیانتظار کر رہا ہوں کہ نواز شریف کب لندن بھاگے گا عارف علوی سے کوئی ناراضگی نہیں اس نے معاملات حل کرانے کی پوری کوشش کیمیری طرف سے کوئی ایشو نہیں تھا دوسری طرف سے میرے نام پر کاٹا لگایا گیا تھا

مزید پڑھیں :پاکستان میں آج بروز بدھ 20 مارچ 2024 : سونے کی قیمت میں‌مسلسل کمی کا سامنا
نو مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیاجنرل سرفراز کی شہادت پر بہت دکھ تھاجنرل سرفراز کی شہادت کا فوج کو ناقابل تلافی نقصان ہواسوشل میڈیا ایک سمندر ہے ہمارے کسی بھی افیشل اکاؤنٹ سے فوج کے شہداء کے خلاف کوئی ٹویٹ نہیں کی گئیہمارے اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہےجس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی وہی سوشل میڈیا کے اکاونٹس کے پیچھے ہیں
مجھے جب گولی لگی جنرل فیصل کا نام لیا تھا تب تو کوئی جلاؤ گراؤ نہیں ہواسوشل میڈیا پر پروپگینڈا کر کے میرے اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،23 مارچ کے جلسے میں دھاندلی کا شکار بننے والی تمام جماعتوں کو دعوت دینگے شیخ رشید کو بھی بلائیں گے مولانا فضل الرحمان کو بھی جلسہ میں شرکت کی دعوت دینگے مگر ان کا کسی کوپتہ نہیں کہ وہ آتے ہیں یا نہیں۔