یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کل ہوگی ،ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )یوم پاکستان کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کل (جمعرات) کو ہوگی اور پریڈ ایونیو کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں موبائل سروس صبح 5 بجے سے دوپہر 1 بجے تک معطل رہنے کا امکان ہے۔H-8 اور I-8 کے اسکول فل ڈریس ریہرسل کے باعث کل
مزید پڑھیں:رشوت لینے والے کا سر پھاڑ کر میرے پاس آجائیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بند رہیں گے جبکہ آس پاس کی سڑکیں بھی بند رہیں گی۔فیصل ایونیو، زیرو پوائنٹ، فیض آباد اور پریڈ ایونیو سمیت اطراف کی سڑکیں عوام کے لیے بند رہیں گی۔سٹی ٹریفک پولیس اسلام آباد اور راولپنڈی نے فل ڈریس ریہرسل کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا۔فیض آباد صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مکمل طور پر بند رہے گا۔ کورال چوک انٹر چینج سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو لنک روڈ کی طرف موڑ دیا جائے

گا۔راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک شمس آباد ڈبل روڈ اور نائنتھ ایونیو سے شہر میں داخل ہوگی۔ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک کو آئی جے پی روڈ کی طرف کٹاریاں اور پنڈورہ چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ پارک روڈ سے راول ڈیم چوک اور مری روڈ کی طرف موڑ دیا

جا سکے۔ہوائی اڈے سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک پارک روڈ کی طرف جانے کے لیے کھنہ پل، لہتراڑ روڈ اور تارامیری چوک استعمال کرے گی۔