آج ہفتہ 23 مارچ 2024 موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آج ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہے گا۔ تا ہم شام/ رات کےاوقات میں خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔اتوار کے روز ملک کے
مزید پڑھیں:ستاروں کی روشنی میں آج بروز ہفتہ 23مارچ 2024 آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟؟

بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہے گا۔ تا ہم شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر او ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر، شمالی مشرقی پنجاب اور بگروٹ میں بارش ہوئی۔ تا ہم ملک کےدیگر

علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: پٹن 08، بالاکوٹ 06، کاکول 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 05، راولاکوٹ 02، مظفر آباد (ایئرپورٹ 01) ، پنجاب: مری 03، حافظ آباد، شیخوپورہ 01، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : چھور ، مٹھی39 ، حیدر آباد، سبی، تربت، لسبیلہ

اور ٹنڈو جام میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج کے روزاسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران مطلع ابر آلود رہےگا۔تاہم رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔