Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سعودی عرب ، الحسکی گھاٹی میں موسلا دھار بارش ،قدرتی چشمے پھوٹ پڑے

جدہ (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارش نے الحسکی گھاٹی کو قدرتی فن پاروں میں بدل دیا۔ الزلفی گورنری میں ہونے والی بارش کے بعد مشہور گھاٹی شمال میں الغاط گورنری اور مشرق میں الزلفی گونری سے ملتی ہے۔دو لمبی وادیوں میں شعبی الحسکی اور مرخ شامل ہیں جہاں شدید بارش کے بعد گھاٹیاں طغیانی میں بدل گئیں،۔قابل ذکر ہے کہ یہ علاقہ فوٹوگرافی کے شائقین کیلئےجادووئی مناظرکی بدولت بے انتہا کشش رکھتی ہے۔وسطی علاقے کی پرکشش مقامات میں چراگاہوں، اثر و رسوخ، اونٹوں، سرد موسم اور اونٹوں کے قافلوں پر مشتمل ہے۔الحسکی گھاٹی القصیم کے شمال مشرق میں واقع ہے،یہاں 150 کلومیٹر کی مسافت پر بریدہ قُبہ کے راستے پہنچا جا سکتا ہے۔