اہم خبریں

ایرانی صدرکےحادثےکاشکارہیلی کاپٹر تلاش کرلیاگیا،صدر کے بارے کو ئی اطلاع نہیں

تہران (‌‌‌‌‌‌اے بی این نیوز)ایرانی صدرکاحادثےکاشکارہونےوالاہیلی کاپٹر تلاش کرلیاگیا۔ ایرانی صدرابراہیم رئیسی سےمتعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار افراد سے رابطہ ہوا ہے ۔ایرانی میڈیاریسکیو اہلکار ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کو تلاش کررہے ہیں ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب۔ قطر اورترکیہ کی بھی ایران کو ہیلی کاپٹر تلاش میں مدد کی پیشکش۔ صدارتی ہیلی کاپٹرحادثےپرایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کابیان،انہوں نے کہا کہ صدررئیسی کی سلامتی کیلئےدعاگوہوں۔ واقعےسےملکی انتظامی معاملات متاثرنہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں :ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب کب ہو نگی،جانئے تفصیل

شہریوں کوملکی معاملات پرفکرمندہونےکی ضرورت نہیں۔ ایران کے نائب صدر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار2 افراد سے حادثے کے بعد رابطہ ہو اتھا۔ ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر کے عملے کا رکن تھا۔ ایسا لگتا ہے حادثہ زیادہ تشویشناک نہیں تھا۔ حادثے کے مقام سے صرف 2 کلومیٹر دور ہیں۔ امید ہے جلد کوئی اچھی خبر آئے گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کےصدر ابراہیم رئیسی کاہیلی کاپٹرحادثےکاشکار۔ایرانی وزیرداخلہ نے ن کہا کہ ریسکیوآپریشن جاری۔کئی ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدرکےہیلی کاپٹرکےحادثےکی جگہ کاپتاچل گیا۔ موسم کی خرابی کےباعث ہیلی کاپٹرلینڈنہ کرسکا۔جائےوقوعہ کےقریبی مقام پرایمبولینس سٹینڈبائی۔ رئیسی آذربائیجان کےصدرکےہمراہ ڈیم کے افتتاح کےبعدواپس آرہےتھے۔ ہیلی کاپٹرمیں ایرانی وزیرخارجہ اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔ ایرانی صدراوروزیرخارجہ کی زندگیاں خطرےمیں ہیںدشوارگزار علاقہ ہونےسےریسکیوآپریشن میں مشکلات ہیں۔ ایرانی میڈیا نے بتا یا کہ مقامی کوہ پیماؤں کوریسکیوٹیم میں شامل کرلیاگیا۔سپیشل یونٹ کے100موٹرسائیکلسٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :آئی ایم ایف کاپاکستان سےغیرملکی زرمبادلہ ذخائرمزیدبڑھانےکامطالبہ

ادھر ایرانی ہلال احمرنےہیلی کاپٹرملنےکی تردیدکردی۔ ہیلی کاپٹرملنےکی اطلاعات غلط ہیں۔ ابھی تک ہیلی کاپٹرڈھونڈنےمیں کامیابی نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں