اہم خبریں

آئی ایم ایف کاپاکستان سےغیرملکی زرمبادلہ ذخائرمزیدبڑھانےکامطالبہ

اسلام آباد (اے این نیوز)آئی ایم ایف کاپاکستان سےغیرملکی زرمبادلہ ذخائرمزیدبڑھانےکامطالبہ کردیا ہے. پاکستان مصنوعی طورپرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم نہ دکھائے۔ پاکستان کواپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرناہوگی۔
پاکستان کوبیرونی ذمہ داریاں کم کرنےکی ضرورت ہے۔ پاکستان کےکرنٹ اکاؤنٹ میں عدم توازن کاخطرہ بڑھ رہا ہے۔
درآمدی پابندیوں کی وجہ سےشرح تبادلہ میں لچک کم ہورہی ہے۔ شرح تبادلہ کی ناکافی لچک سےکرنٹ اکاؤنٹ میں عدم توازن بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں :حکو مت مشکل میں پھنس گئی ، آئی ایم ایف سود ادائیگی کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کے مطالبے پر ڈٹ گیا

پاکستان پرمجموعی قرض کی ادائیگیوں کی بڑی ذمہ داریاں ہیں۔ درآمدی پابندیوں کیلئےاضافی پالیسی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق 2023میں پاکستان کی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن131ارب ڈالرتھی۔ مالی سال2019سے2022تک اوسطاً پوزیشن116ارب ڈالرریکارڈکی گئی۔ 2023میں پاکستان میں بر اہ راست سرمایہ کاری28.8ارب ڈالررہی۔ پاکستان کی نیٹ پورٹ فولیوسرمایہ کاری9.3ارب ڈالرریکارڈکی گئی۔
رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ معمولی سرپلس ہوا۔ دوسری سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ میں200ملین ڈالرکاسرپلس ریکارڈہوا۔ اس دوران ایکسپورٹ میں اضافےکےباعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔
رواں مالی سال پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا0.8فیصدرہےگا۔

متعلقہ خبریں