اہم خبریں

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب کب ہو نگی،جانئے تفصیل

اسلام آباد(اے بی این نیوز) گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کی جارہی ہیں،اس حوالے سے سب سے پہلے پنجاب نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ،پنجاب میں یکم جون سے 41اگست تک چھٹیاں کی گئی ہیں،اسی طرح باقی صوبوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں کی جارہی ہیں،کس صوبے میں کب سے کب تک تعلیمی ادارے بند رہینگے ،تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
مزید پڑھیں :اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ،سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

پنجاب
پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اسکولوں کے اوقارت کار بھی تبدیل کر دیے گئے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 7 سے 11:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو اسکول صبح 7 بجے سے 10:30 بجے تک ہوں گے۔

بلوچستان
بلوچستان حکومت نے شدید گرمی کے دوران صوبے بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم نے گرمی کی لہر کا سامنا کرنے والے علاقوں میں 15 مئی سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

ان علاقوں میں یکم اگست 2024 سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

اس دوران سرد علاقوں میں 22 جولائی سے شروع ہوکر 31 جولائی تک 10 دن کی تعطیلات ہوں گی۔

خیبرپختونخوا
صوبہ خیبرپختونخوا میں ابھی تک گرمیوں کی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان نہیں کیاگیاتاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ماضی کی طرح اس سال بھی تمام پرائمری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔
میدانی علاقوں کے مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

تعطیلات کا باضابطہ اعلامیہ اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :اے ڈی سی کی یاداشتیں اب فریادیں بن گئی ہیں،کیپٹن (ر) صفدر
سندھ
محکمہ تعلیم سندھ نے بھی ابھی تک باقاعدہ طور پر چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا ۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایاکہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں بھی یکم جون سے موسم گرما کی 2 ماہ کی تعطیلات کا
کی جائینگی۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

متعلقہ خبریں