اہم خبریں

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ،سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسحاق ڈار او سعودی ر وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اسحاق ڈار نے آج سعودی مملکت کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔

مزید پڑھیں :ایرانی صدر کےممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا گیا

متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف راستے تلاش کیے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہری اور پائیدار شراکت داری کو اجاگر کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی عوام باہمی طور پر طے شدہ تاریخ پر شاہی عظمت کے دورے کیلئے بے صبری سے منتظر ہیں۔ وزراء نے غزہ کی سنگین صورتحال اور دیگر اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے بات چیت کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں :حکو مت مشکل میں پھنس گئی ، آئی ایم ایف سود ادائیگی کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کے مطالبے پر ڈٹ گیا

متعلقہ خبریں