اہم خبریں

ہیلی کاپٹرحادثہ ، ایرانی صدر کی جان خطرے میں ،آنےوالی خبریں تشویشناک ہیں،ایران

تہران ( اے بی این نیوز )صدر یورپی کونسل نے کہا ہے کہ ایرانی صدرہیلی کاپٹر حادثے کے بعد کی صورتحال پر قریبی نظر ہے ۔ اور تمام حا لات کا انتہائی قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹرحادثےکےبعدایرانی صدرووزیرخارجہ کی جان خطرے میں ہے۔ ایرانی حکام نے بتا یا کہ حادثےکی جگہ سےآنےوالی خبریں تشویشناک ہیں۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کولےجانےوالےہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ۔ ایرانی صدرآذربائیجان کیساتھ ایران کی سرحدپرڈیم کاافتتاح کرکےواپس آرہےتھے۔

مزید پڑھیں :آئی ایم ایف کاپاکستان سےغیرملکی زرمبادلہ ذخائرمزیدبڑھانےکامطالبہ

ایرانی وزیرداخلہ نے کہا کہ ایرانی صدراوران کاوفدمتعددہیلی کاپٹروں میں سوارتھا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سےایک ہیلی کاپٹرنےہارڈلینڈنگ کی۔ دوسری جانب ایرانی فوج۔پاسداران انقلاب اور پولیس کو ریسکیو آپریشن میں شرکت کی ہدایت۔ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہےہیں۔ سربراہ ہلال احمر نے کہایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا۔
مزید پڑھیں :حکو مت مشکل میں پھنس گئی ، آئی ایم ایف سود ادائیگی کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کے مطالبے پر ڈٹ گیا

قبل ازیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ آٹھ ایمبولینسیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئیںچالیس ٹیمیں ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروفدھند کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا خراب موسم کے باعث فضائی تلاش روک دی گئی۔ ایرانی صدر کی غیر موجودگی میں نائب صدر محمد مخبر قائمقام صدر ہوں گے پچاس روز کے اندر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔

قبل ازیں ابتدائی خبروں کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ایک ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جہاں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر نے رف لینڈنگ کی جس کے بعد جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔ایرانی صدر آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آ رہے تھے۔
مزید پڑھیں :افغانستان کے معروف کرکٹر راشد خان چار سال بعد کابل واپس پہنچ گئے

ایرانی میڈیا کی جانب سے حادثے کی متضاد رپورٹس موصول ہو رہی ہیں اور ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ جس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا اس میں ابراہیم رئیسی سوار تھے یا نہیں۔ صدر کا قافلہ تین ہیلی کاپٹرز پر مشتمل تھا اور کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ ابراہیم رئیسی اسی میں سوار تھے۔ ابھی تک حادثے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی بھی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں :سائفر کیس: عمران، شاہ محمود کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

متعلقہ خبریں