گرمی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی بجلی صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

عالمی بینک نے بجلی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی

نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو ایک بیان میں عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں ہے لیکن بجلی کے لائن لاسز کو کم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 2 سے 3 فیصد تک بڑھانا ہوگا، محض ٹیکس وصولیاں کرنا کافی نہیں ہے، اخراجات اورٹیکس اصلاحات پرمل کرکام کرنے کی ضرورت ہے،ا ن کا کہناتھا کہ زرعی شعبے کو سہولیات دیے بغیر ٹیکس ریونیو میں اضافہ مشکل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال میں پاکستان کو2 ارب ڈالرقرض دیا جائےگا۔