مشعال ملک کا بچوں کے عالمی دن کے موقع پر غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو نہ بھولنے کا عہد

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےانسانی حقوق وبہبودخواتین مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ آئیے !آج بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بچوں کو نہ بھولنے کا عہد کریں، اٹھ کھڑے ہوں، بولیں اور ان کی زندگیوں کو جنگی جرائم، نسل کشی، اسرائیلی اور بھارتی افواج کے ہاتھوں نسل کشی سے بچائیں،20 نومبر کو بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جیل میں قید کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک اوروزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق نے پیر کو اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہاکہ آئیے آج بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بچوں کو نہ بھولنے کا عہد کریں، اٹھ کھڑے ہوں، بولیں اور ان کی زندگیوں کو جنگی جرائم، نسل کشی، اسرائیلی اور بھارتی افواج کے ہاتھوں نسل کشی سے بچائیں،انہوں نے کہاکہ ہم فلسطینی اور کشمیری بچوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام پر خاموش تماشائی نہ بنیں بلکہ بیدار ہوں اور اپنی آواز بلند کریں۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1989 ء میں بچوں کے منظور شدہ حقوق کا اعلان کیا تھا جس میں 20 نومبر 1990ء کو دنیا کے 186 ممالک نے بچوں کا عالمی دن منانے کی قرارداد منظورکی تھی، پوری دنیا میں اس دن کے حوالے سے تقاریب ، اخبارات اور میگزین میں اشاعت خاص کا اہتمام کیا جاتا ہے، ٹی وی پر بچوں کے حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔