بشام ، خود کش دھماکہ ، 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک

شانگلہ(نیوزڈیسک) بشام کے قریب دھماکہ، 5 چینی سمیت 6 افراد ہلاک ، ذرائع کے مطابق سامنے سے آنے والی موٹر کار چائینز کی گاڑی سے ٹکرا گئی، موٹر کار ٹکرانے کے بعد دھماکہ ہوا،پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افراد سوار تھے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق سامنے سے آنے والی موٹر کار چائینز کی گاڑی سے ٹکرا گئی، موٹر کار ٹکرانے کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی ۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق مسافرگاڑی اسلام آباد سےکوہستان جارہی تھی۔

خودکش حملے میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقےکو سکیورٹی فورسز نےگھیرے میں لے لیا ہے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایا ہےکہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چینی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔