اہم خبریں

آج سونا کتنا مہنگا ہے اور چاندی کی نئی قیمت کیا ہے؟ تازہ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی: پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی، جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ نرخوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، تاہم چاندی خریدنے والوں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ گزشتہ سطح پر برقرار رہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 66 ڈالر پر مستحکم رہی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت نہ بڑھنے اور نہ کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تبدیل نہیں ہوئے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 10 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 668 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 8 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 859 روپے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں