اہم خبریں

پاکستان میں رمضان 2027 کب شروع ہوگا؟ پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان میں رمضان المبارک 2027 کی آمد میں ابھی وقت باقی ہے، تاہم فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر ماہِ صیام کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔ اندازوں کے مطابق پاکستان میں رمضان 2027 کا پہلا روزہ 9 فروری کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 8 یا 9 فروری 2027 کو نظر آنے کی توقع ہے۔ اگر 8 فروری کو چاند دکھائی دے گیا تو ملک بھر میں پہلا روزہ 9 فروری کو رکھا جا سکتا ہے۔ تاہم رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی فیصلہ چاند کی رویت کے بعد ہی ہوگا۔

فلکیاتی اندازوں کے مطابق آئندہ رمضان المبارک 29 یا 30 روزوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ اسی حساب سے عیدالفطر 9 یا 10 مارچ 2027 کے آس پاس ہونے کا امکان ہے۔ تاہم عید کی تاریخ کا انحصار بھی شوال کا چاند نظر آنے پر ہوگا۔

رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے عبادت، صبر، تقویٰ اور نیکیوں کا خصوصی مہینہ ہے۔ اس ماہ میں مسلمان روزے رکھتے ہیں، نماز اور تلاوت قرآن کا اہتمام کرتے ہیں اور ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فی الحال رمضان المبارک اور عیدالفطر کی یہ تاریخیں صرف فلکیاتی حسابات پر مبنی اندازے ہیں، انہیں حتمی اعلان نہیں سمجھنا چاہیے۔

پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز اور عیدالفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ کمیٹی ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی چاند کی شرعی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ فیصلہ جاری کرے گی۔

لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ رمضان اور عید کی چھٹیوں سے متعلق منصوبہ بندی کرتے وقت سرکاری اعلان کو حتمی سمجھیں۔

متعلقہ خبریں