اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے مسلسل پانچویں روز بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کردیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 07 نومبر سے 10 نومبر تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 352 روپے 59 پیسے سے کم ہو کر 346 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 382 روپے 25 پیسے کم ہو کر 378 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 4 دن 7 نومبر سے 10 نومبر کے لیے ہوگیا جب کہ 9 نومبر کو سرکاری تعطیل کے باعث موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
مزیدپڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کا امکان بڑھ گیا















