مونس الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی نے 2024 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں::حسن ناصر جامی تبدیل ،کیپٹن (ر) محمد محمود نئے آئی ٹی سیکرٹری تعینات
اپیل کنندگان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے، پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی اثاثے چھپانے کے الزام میں مسترد کیے گئے جب کہ مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے باعث مسترد کیے گئے۔

عدالت نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی نے کہا کہ ہمارے لیے جیل یا ایف آئی اے کی بات نہیں بلکہ ایک مختلف منصوبہ بنایا گیا ہے۔مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان کو ریلیف ملے گا تو ہمیں بھی ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے ہی باہر آئیں گے، میرے، حماد اظہر، مراد سعید اور دیگر جیسے لیڈروں کی واپسی کے امکانات ہوں گے کیونکہ اس وقت جیل یا ایف آئی اے کی بات نہیں، بلکہ ایک مختلف منصوبہ بنایا گیا ہے،

“سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے زیادہ کوششیں نہیں کی جا رہی ہیں۔ہم پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کے معاملے پر کور کمیٹی اور وکلاء سے بھی بات کر رہے ہیں۔ وکلا کی توجہ صرف سابق وزیراعظم کے مقدمات پر ہونی چاہیے، پریس کانفرنسوں، ٹاک شوز اور سیاسی حلقوں پر نہیں۔ عمران خان کے کیسز پر توجہ دی گئی تو جلد نتائج سامنے آئیں گے۔