نوے فیصد پاکستانی کاشتکارٹیکس نہیں دیتے ، عالمی بینک کی رپورٹ

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی بینک حکام نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 90 فیصد پاکستانی کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے۔جس سے ٹیکس وصولی میں بہتری نہیں آئی ، ملک بھر میں ٹیکس اصلاحات لاگو کرنا ہوں گی ۔عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے، وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کیوجہ سے ٹیکس وصولی متاثر ہورہی ہے۔ ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد سے معیشت میں ٹیکس کا حصہ 2 فیصد بڑھ سکتا ہے۔