پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بشام میں دہشتگرد حملے میں 5چینی اور ایک پاکستانی شہری نشانہ بنے،حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کٹہرے میں لانے کیلئے اقدامات کرینگے، پاکستانی قوم کے دہشتگردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں،آج کے حملے کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی

مزید پڑھیں :مسلح افواج نے گوادر اور تربت میں دہشتگردی کی کوششوں کو ناکام بنایا،آ ئی ایس پی آر

تھی،ہم ایسی تمام قوتوں کے خلاف پوری عزم کے ساتھ کارروائی کرینگے انہیں شکست دیں گے، حملے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں،پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں،پاکستان میں چینی شہریوں کی زندگی اور حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،ادھر دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق تربت نیول بیس پرحملے میں شہید سپاہی نعمان فرید کی نماز

مزید پڑھیں :دھاتی ڈور پھرنے سے کم سن بچہ زخمی ،پتنگ بازی کے کاروبار کو ممنو عہ قرار دیا جائے،عوامی مطالبہ

جنازہ ادا،شہید سپاہی نعمان فرید کی نماز جنازہ ہیڈ کوارٹرفرنٹیر کور بلوچستان میں ادا کی گئی شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران اور جوانوں کی شرکت،سپاہی نعمان نے پی این ایس صدیق پر دہشتگردوں کاحملہ ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیاشہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے مظفر گڑھ میں سپرد خاک کیا جائے گاشہدا کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف عزم ،مادروطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیںسپاہی نعمان فرید شہید کی عمر24سال تھی اور مظفرگڑھ کے رہائشی تھے سپاہی نعمان نے2سال سے زائد عرصہ ملک کےدفاع کی ذمہ داریاں سرانجام دیںسپاہی نعمان فرید نے سوگواران میں اہلیہ،بیٹی،بہن بھائی اور والدین چھوڑے۔

مزید پڑھیں :پشاور ، پبلک پارکس میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ