لاہور میں ڈاکوئوں کا راج ، پولیس اہلکار بھی نہ بچ سکے، ڈاکو نقدی ،موبائل فون لوٹ کر فرار

لاہور(اے بی این نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں کا راج، ڈاکوئوں نے کاہنہ میں پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا۔ جھیڈو گاؤں کے قریب 2 پولیس اہلکاروں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ۔اہلکار امجد اور سرفراز ڈیوٹی سے واپس گھرجارہےتھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو روک کر نقدی ، موبائل فون چھین لیئے،۔پولیس کے مطابق2 مسلح ڈاکو پولیس اہل کاروں سے 15 ہزار روپے نقدی اورموبائل فون لوٹ کر فرارہو گئے۔