مون سون بارشوں کے دوران الرٹ، سی ڈی اے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) مون سون بارشوں کے دوران الرٹ، سی ڈی اے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں،سی ڈی اے ضروری خدمات شعبہ جات کے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہفتے میں 7 روز کام کرنےکی ہدایت، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کے لیے سی ڈی اے افسران اور اہلکار ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کام کریں،غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی،سڑکوں پر نکاسی آب کے لئے سی ڈی اے عملہ جدید مشینری کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،نالوں کی نگرانی کے لئے سی ڈی اے کا عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود ہے، اسلام آباد میں تمام ایمرجنسی رسپانس سینٹرز فعال ہیںنالوں میں پانی کے بہاؤ میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔