اہم خبریں

وزارت اطلاعات میں اہم تعیناتی،رئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر

وزارت اطلاعات میں اہم تعیناتی،رئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر

اسلام آباد (رضوان عباسی) وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کی سینئر افسر رئیسہ عادل کو نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) تعینات کر دیا، جس کا وزارت اطلاعات و نشریات نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کی افسر رئیسہ عادل کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) اسلام آباد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل/پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی فوری طور پر اور تاحکمِ ثانی مؤثر ہوگی، جبکہ وہ اپنے موجودہ پے اسکیل اور تنخواہ میں نئی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔

رئیسہ عادل اس سے قبل وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی بطور پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعیناتی کی منظوری دی۔

رئیسہ عادل انفارمیشن گروپ کی گریڈ 20 کی سینئر افسر اور 29ویں کامن سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ ان کا ڈومیسائل سندھ اربن ہے۔ انہوں نے 11 فروری 2002 کو سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور 14 مئی 2036 کو مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوں گی۔

دوسری جانب، سبکدوش ہونے والے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کی خدمات اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، ایرانی صدر کا وزیراعظم سمیت پانچ رہنماؤں کو خصوصی پیغام

متعلقہ خبریں