اہم خبریں

بڑی خوشخبری،سعودی عرب کا نیا پیکج ویزا متعارف

بڑی خوشخبری،سعودی عرب کا نیا پیکج ویزا متعارف

ریاض ( اے بی این نیوز)‌سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسافروں کے لیے سفر کو مزید آسان بنانے کی غرض سے نیا ڈیجیٹل ( پیکیج ویزا )سسٹم متعارف کرا دیا۔ جس کے ذریعے ویزا۔ فلائٹ۔ ہوٹل اور دیگر سفری سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر حاصل کی جا سکیں گی۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد مسافروں کو ایک ہی جگہ مکمل سفری انتظامات کی سہولت فراہم کرنا اور علیحدہ علیحدہ بکنگ کرنے کے بجائے ایک ہی پلیٹ فارم سے ویزا درخواست۔ ہوٹل۔ فلائٹ اور دیگر سفری سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مملکت میں سیاحت کے فروغ اور دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کے لیے سہولیات بہتر بنانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق اس نئے نظام سے سفری عمل پہلے سے زیادہ آسان۔ تیز اور منظم ہو جائے گا۔

سعودی عرب پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک اہم ترین مقامات میں شمار ہوتا ہے جہاں ہر سال لاکھوں افراد حج۔ عمرہ۔ ۔ ملازمت۔ کاروبار اور سیاحت کی غرض سے سفر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت غیر شرعی قرار،مفتی تقوی عثمانی کا فتویٰ

متعلقہ خبریں