اہم خبریں

سپریم کورٹ کے بجٹ سے متعلق اہم اعداد و شمار سامنے آگئے

سپریم کورٹ میں لاء کلرکس کی 18 اسامیوں کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے لاء کلرک شپ پروگرام کے تحت ایک سالہ مدت کے لیے لاء کلرکس کی 18 اسامیوں کا اعلان کر دیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق منتخب امیدوار مختلف مراحل میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جن کا آغاز اگست، نومبر، دسمبر 2026 اور فروری 2027 میں ہوگا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق درخواست فارم، مطلوبہ تعلیمی قابلیت، اہلیت کے معیار اور دیگر شرائط و ضوابط سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست جمع کروانے سے قبل اشتہار اور متعلقہ ہدایات کا بغور مطالعہ کریں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خواہشمند اور اہل امیدوار مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 23 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: امریکہ ایران کشیدگی،تیل کی قیمتوں میں دو فیصدمزید کمی

متعلقہ خبریں