اہم خبریں

حج 2027 مزید مہنگا ہوگا؟ عازمین کے لیے اہم خبر آگئ

حج 2027 مزید مہنگا ہوگا؟عازمین کے لیے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) آئندہ سال حج مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کے لیے عازمین کو حج اخراجات کی مد میں ایک لاکھ روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق آئندہ مختصر حج گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ روپے مہنگا ہوگا جس پر 13 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ مختصر حج 20 سے 22 دن تک جاری رہے گا۔

طویل حج بھی گزشتہ سال کی نسبت 50 ہزار روپے مہنگا ہوگا جس کی قیمت 12 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ طویل حج 40 دن تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں‌:عالمی منڈی میں تیل سستا، کیا پٹرول اور ڈیزل بھی سستے ہوں گے؟

متعلقہ خبریں