اہم خبریں

عدالت کا بڑا فیصلہ، لیگی رکن اسمبلی سمیت تین افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت کا بڑا فیصلہ، لیگی رکن اسمبلی سمیت تین افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی ( اے بی این نیوز)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نعیم اعجاز، ان کے بھائی اور کاروباری پارٹنر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج قاسم جاوید نے پراپرٹی پر غیر قانونی قبضے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایم پی اے نعیم اعجاز، ان کے بھائی ندیم اعجاز اور پارٹنر سعد نذیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے 25 نومبر کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ چونترہ کے ایس ایچ او کو ہدایت کی گئی ہے کہ تینوں ملزمان کی گرفتاری اور عدالت میں پیشی یقینی بنائی جائے۔

استغاثہ کے مطابق ایم پی اے سمیت تینوں ملزمان کے خلاف پنجاب کے نئے اراضی قبضہ تحفظ ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کے خلاف پراپرٹی پر قبضے کا مقدمہ بھی سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔

عدالتی حکم کے بعد پولیس کو ملزمان کی گرفتاری اور آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن، ناموں کی فہرست سامنے آگئی

متعلقہ خبریں