پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ 6 مارچ سے ہوں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ 6 مارچ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکی انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر کرسٹوفر لینڈ برگ 6 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ میں دونوں ممالک کو درپیش دہشتگردی کے چیلنجز پر بات چیت ہوگی۔پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ میں سرحدی تحفظ سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی، ڈائیلاگ میں دہشتگردوں کی مالی اعانت کے تدارک پر بھی گفتگو ہوگی۔