اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کے اس فیصلے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، تاہم ڈیزل استعمال کرنے والوں کو فی لیٹر 61 پیسے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں:معروف اداکارہ مدھو کمبیکر انتقال کر گئیں، شوبز انڈسٹری سوگوار















