منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت، بریت کی درخواست پر آج ہی دلائل طلب

لاہور(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیش رفت ,شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست کی جلد سماعت کی درخواست منظور، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواست دلائل طلب کرلئے ۔آج ہی شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز دلائل مکمل کریں گے احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے سماعت کی شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے جلد سماعت کی درخواست دائر کی وزیر اعظم شہباز شریف , حمزہ شہباز ٫سلمان شہباز ٫ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی سمیت تمام ملزمان نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھیں ہیں نیب نے جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس دائر کیا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں وکیل ماجد پرویز منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزامات ثابت نہیں ہوتے وکیل امجد پرویز نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں بھی کہا گیا کہ شہباز شریف سمیت کیس بھی ملزم کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے شواہد نہیں ملے وکیل امجد پرویز اس کیس میں ملزمان کو سزا کا کوئی امکان نہیں ہے ملزمان کو بری کیا جائے۔