جے یو آئی عام انتخابات مین بھر پور حصہ لے گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )جے یو آئی عام انتخابات مین بھر پور حصہ لے گی اس کا فیصلہ مرکزی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس میں کیا گیا،انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے جے یو آئی کا اجلاس کل پیر کو بھی جاری رہے گا،ترجمان کے مطابقعام انتخابات کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث آئی،جے یو آئی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا،دونوں برادر اسلامی ملک افہام وتفہیم کا راستہ اختیار کریں،مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اجلاس نے تجویز کیا کہ حالات کے بہتری کے لئے سیاسی اور عسکری سطح پر دونوں ملکوں میں رابطہ ہونا چائیے۔دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی کے لئے روابط جاری رکھنا ناگزیر ہے،دونوں ملکوں میں امن و استحکام افغانستان اور پاکستان کی ضرورت ہے، اس حوالے سے دونوں ملکوں کو اپنا کردار ادا کرنے کےلئے آگے بڑھنا ہوگا ، اجلاس میں دستوری کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کی گئی ہےدستوری کمیٹی کی سفارشات پر مشاورت کاعمل رات گئے تک جاری رہے گا۔