کور کمیٹی اجلاس، شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی میں ہاتھا پائی؟گارڈز طلب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی،، فردوس شمیم نقوی کی شیر افضل مروت پر کڑی تنقید ،، شیر افضل مروت کے جواب پر نیاز اللہ نیازی کی مداخلت ، نیاز اللہ نیازی اور شیر افضل مروت میں تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی،شیر افضل مروت نے ذاتی گارڈ طلب کرلئے، بیرسٹر گوہر نے بیچ بچاؤ کرایا،اجلاس میں بانی پی ٹی ائی کے کیسز جے حوالے سے
مزید پڑھیں :سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں ، پشاور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

تفصیلی گفتگو کی گئی،بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی اپیلوں کو بہت ہی سست روی کے ساتھ سنا جا رہا ہے،ہم پھر سے اپیل کرتے ہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ خود کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ کریں،پچھلے گیارہ مہینے سے پارٹی کی خواتین قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہیںرئوف حسن نے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے بھی کور کمیٹی میں گفتگو کی گئی ہے،آنے والے دنوں میں ملک میں شدید مہنگائی کے

مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی اور بشر یٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری

خدشات ہیں،عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،سجاد برکی اور عاطف خان کیخلاف شدید پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،کور کمیٹی کے ممبران نے اس کی شدید مزمت کی ہے،کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے،آج بھی رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے اندراج نہیں کیا،ہم تمام پولیس اسٹیشن میں جا کر مقدمات کا اندراج کروائیں گے،اگر پولیس اپنی ہٹ درمی پر قائم رہی تو عدالت سے رجوع کریں گےاڈیالہ جیل کے سامنے جا کر تمام ممبران دھرنا دیں گے۔

مزید پڑھیں :اپیلٹ ٹربیونل نے اعظم سواتی کو سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا