سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں ، پشاور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، لارجر بینچ نے 30 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،، فیصلے میں کہا گیا پشاور ہائیکورٹ کے پاس
مزید پڑھیں :ای پے پنجاب،ٹرانزیکشنز کے ذریعے کتنا ریونیو اکٹھا کرتا ہے، جانئے

صوبےتک مخصوص نشستوں کے کیسز سننے کا اختیار ہے ، الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آرٹیکل 51 کے مطابق ہے ، مقررہ وقت گزرنے کے بعد مخصوص نشست کی لسٹ جمع نہیں کروائی جاسکتی ، سنی
مزید پڑھیں :کسی کو عدالت کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیف جسٹس

اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں ، یہ دلیل کہ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو نہیں دی جا سکتی غیر آئینی ہے ، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کو آئینی طریقے سے تقسیم کیا ، درخواست خارج کی جاتی ہے،ادھر دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں پہنچ گیا۔ن لیگ اور جے یو آئی نے مخصوص نشستوں پر حلف کے لئے رٹ دائر کردی،، درخواست
مزید پڑھیں :ملک بھر میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا، مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینا بدنیتی ہے، منتخب ممبران سے حلف لیا جائے تاکہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈال سکے، حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔

مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر25مارچ 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟