ملک بھر میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (نیوزڈیسک): محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔Synoptic صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں براعظمی ہوا کا راج تھا۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریاں، عامر، عماد، عثمان، مہران سمیت 29 کھلاڑی شامل
خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئی بارش: ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 31 ملی میٹر، سٹی 20)، باچا خان ایئرپورٹ 01، پنجاب: بھکر 18، جھنگ 13، فیصل آباد 12، حافظ آباد، جوہر آباد، سرگودھا 04، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03 لاہور (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، بہاولنگر، خانیوال، کوٹ ادو 02، ملتان ایئرپورٹ، قصور، نور پور تھل ساہیوال 01، بلوچستان: بارکھان 14 ملی میٹر۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 39، چھور، لسبیلہ، حیدرآباد، پڈعیدن، مٹھی اور سکرنڈ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔