آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا۔جانئے

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کی پیشین گوئی کی ہے،جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا، وسطی،جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز،گردآلود ہوائیں چلنے کا کافی امکان بتایا گیا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا

مزید پڑھیں :کیا پی ٹی آئی دور میں کئے گئے ظلم اور ناانصافی کو کوئی مداوا ہے،خواجہ آصف

تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش شیخوپورہ میں 4، گوجرانوالہ، حافظ آباد 2، چکوال، سیالکوٹ (ایئرپورٹ) ایک، بگروٹ، گلگت 2، چلاس، سیدوشریف، دیر (زیریں)، اور مالم جبہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق لسبیلہ میں درجہ حرارت 41، دادو، مٹھی اور چھور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید پڑھیں :ایک اور نئی ایئرلائن کا پاکستان میں بزنس شروع کرنے کا اعلان