آ ج یکم مئی بروزبدھ پاکستان بھرمیں موسم کیسا رہےگا؟

آج بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ، یکم مئی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟
علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش کی توقع۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا:بنوں،دروش06،میرکھانی03،سیدوشریف 02،دیر (زیریں01) ، مالم جبہ01،پنجاب: گوجرانوالہ 05، نورپورتھل، شیخوپورہ 04، جوہر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03،حافظ آباد 02، جھنگ، فیصل آباد، چکوال، سیالکوٹ(ایئرپورٹ)01، گلگت بلتستان: بگروٹ، گلگت 02 اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی 42، ٹھٹھہ، دادو اورچھور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔
جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ بعداز دوپہرتیز ہوائیں چلنے کا امکان۔