آ ج03مئی بروزجمعتہ المبارک پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )خیبر پختونخواہ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شام/رات میں آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔
مزیدپڑھیں: پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر آج روانہ ہو گا
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن،زیارت، پشین ،مستونگ ،قلعہ سیف اللہ ، شیرانی ،موسی خیل ،ژوب، بارکھان، نوکنڈی، خضدار اور قلات میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

پنجاب
مری،گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔

سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک / مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں شام/رات میں آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک ، بنوں، کرم، خیبر ،باجوڑ، چترال، سوات، دیر ،کوہستان ، مالاکنڈ،شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،صوابی اور پشاورمیں چند مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر
کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔