آپ پرویز الہیٰ کا علاج کرنے کے بجائے اپنے وزیراعلیٰ کا علاج کرائیں،عظمیٰ بخاری

لاہور ( اے بی این نیوز          )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق پرویز الہٰی واش روم میں گرے اور زخمی ہوئے،بیرسٹر سیف الزام لگانے سے قبل اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پڑھ لیتے،آپ پرویز الہیٰ کا علاج کرنے کے بجائے اپنے وزیراعلیٰ کا علاج کروائیں،آپ کےوزیراعلیٰ افسران کواینٹیں

مزید پڑھیں :پی سی بی میں انقلا بی تبدیلیا ں، سلیکشن کمیٹی کی تنظٰیم نو
مارنےکےمشورےدےرہےہیں، تانگہ پارٹی نےاپنےہر جرم کا الزام مریم نواز پر لگانا وطیرہ بنا لیا،مریم نواز صوبے کے عوام کی خدمت کے علاوہ مخالف پر توجہ نہیں دے رہی، اپنے لیڈر کی طرح الزام برائے الزام کی سیاست ہی ان کا مشغلہ ہے، ادھر دوسری جانب

مزید پڑھیں :پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا

پنجاب حکومت کا ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ،پنجاب حکومت نے مسیحی خاندانوں کوایسٹر کیلئے 5 کروڑ کی گرانٹ جاری کردی ،وزیر اعلیٰ کی تمام اضلاع کی انتظامیہ کو شفاف انداز میں ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت،پنجاب کے 36 اضلاع کے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5 ہزار فی کس دیےجائیں گے،مستحق مسیحی خاندان، معذور افراد، بیمار اور یتیم افراد کو گرانٹ کی تقسیم 4 روز میں مکمل کرنے کاحکم دیدیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :پشاور، تھانا شاہ پور میں زیرحراست ملزم کی مبینہ خودکشی