اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر ،دفعہ144 نافذ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی،دفعہ144 نافذ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے، جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اجازت کے بغیر مجالس،جلوسوں پر پابندی ہوگی ،اسلام آباد میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی ،نوٹیفکیشن کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا۔