اسلام آباد انتظامیہ کا تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ڈی سی اسلام آباد نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے
مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا

بھی این او سی شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسلام آباد میں جلسے کی درخواست ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی جن کی درخواست پر

ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا تحریک انصاف نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت فریقین کو03 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے۔ پی ٹی آئی کو پریڈ گرائونڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت

دی جائے درخواست میں کہا گیا تھا کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کیخلاف پرتشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔